اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ،فلارملز نے آٹا مہنگا کردیا
لا ہور (ڈیلی گرین گوادر ) اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے باعث لاہورمیں آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 100روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق100روپے اضافے کے بعد تھیلے کی ایکس مل قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی جبکہ پرچون قیمت 2800 روپے ہوگئی ۔
قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فلار ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے فلور ملز کو آٹا مہنگا کرنا پڑا،یادرہے کہ مئی میں آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔