کشمیر کا سودا کرنے والوں کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پر تنقید بلا جواز اور شرمناک ہے، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیر کا سودا کرنے والوں کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پر تنقید بلا جواز اور شرمناک ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے کشمیر پر حقیقت پسندانہ موقف کو جھٹلایا نہیں سکتا جنہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں پر جبر کے خلاف اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے مودی کو گجرات کے قصائی کا خطاب دیا اور اب ہندوستان میں جاکر کشمیر پر پاکستان کا روایتی موقف ای سی او اجلاس میں جرت کے ساتھ پیش کرکے ہندوستان کو للکاراہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا جرت مندانہ موقف کی تائید و حمایت کررہا ہے جبکہ اتفاق سے ہندوستان کی حکومت، ہندوستانی میڈیا اور عمران خان و پی ٹی آئی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کررہی ہیں ہندوستان کی تنقید اور مخالفت کا جواز تو بنتا ہے کیونکہ بلاول بھٹو زرداری نے ہندوستان میں گھس کر انہیں مارا ہے۔ کیا پی ٹی آئی کا تنقید فارن فنڈنگ میں ہندوستانیوں کی جانب سے دیا گیا فنڈنگ کا نتیجہ تو نہیں؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ پاکستان کے تمام ہمسایہ ممالک سے اچھی اور برادرانہ تعلقات ہونے چاہیے جس میں ہندوستان بھی شامل ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر کے مسئلے پر کبھی سودا بازی کرے گی اور نہ ہی کرنے دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے