وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے میں مختلف محکموں سے متعلق ضلعی سطح پرای سروسز کے نیٹ، صوبے میں ای سہولت مراکزکے قیام کی منظوری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں مختلف محکموں سے متعلق عوامی فلاح و بہبود کے روزمرہ کے بوجھل اور طویل عمل کو کم کرنے کے لئے، حکومت بلوچستان کے ضلعی سطح پر ای-سروسز کے نیٹ / دائرہ کار کو وسعت دینے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے صوبے میں ای سہولت مراکز کے قیام کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی جس سے یقینی طور پر صوبے بھر میں سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹرز (ای خدمت مراکز) قائم کرکے مختلف محکموں کے کام کو ہموار اور سہل کیا جائے گا اور ای سہولت مرکز شہریوں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت خدمات فراہم کرے گا پہلا شہری سہولت/ای خدمت مرکز ضلع کوئٹہ میں قائم کیا جا رہا ہے اور یہ شہریوں کو محدود پیمانے پر ای خدمات فراہم کرے گا ای خدمت سینٹر کوئٹہ حب، گوادر، خضدار اور لورالائی سینٹر فیز 1 میں کوئٹہ میں ای خدمت مرکز 150.00 ملین مالی سال 2022-23 زیر عمل ہے مذکورہ سہولت عوام کو زیادہ سے زیادہ ای خدمات فراہم کرے گی مذکورہ منصوبے پر عمل درآمد اورصوبے بھر میں مذکورہ سہولت کو وسعت دینے کے لیے محکمہ سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے مناسب ترک شدہ/کم استعمال شدہ عمارتوں کی نشاندہی کرنے کا کام سونپا گیا ہے جہاں شہری سہولت/ای-خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے بلوچستان کے تمام اضلاع میں ایک چھت تلے متعدد خدمات کی فراہمی کے لیے آبادی جغرافیہ کی بنیاد پر شہری سہولت/ای خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے جہاں مختلف محکمے ایک ہی سہولت پر مختلف خدمات فراہم کریں گے محکمہ S&IT نے عمارت کا معیاری لے آؤٹ ڈیزائن ڈھانچہ تیار کیا ہے ہر ڈسٹرکٹ میں سٹیزن فیسیلیٹیشن/ای-خدمت سنٹر کی تخصیص پر 10.00 ملین روپے لاگت آئے گی اور اس طرح کل فنڈز 10.00 کروڑ روپے ہوں گے اور کوئٹہ کے علاوہ تمام 35 اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز کے لیے 350.00 ملین درکار ہوں گے شہریوں کی سہولت/ای-خدمت مراکز کی آسانی سے انجام دہی کے لیے، سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ آئی ٹی افسران اس منصوبے کے مقاصد کو کامیابی سے پورا کرنے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کریں گے جس میں مانیٹرنگ اور ایویلیویشن ٹیم بشمول ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ٹیکنیکل ٹیم کو محکمہ اور ضلع کی سطح پر عمل کو معیاری بنانے کا کام سونپا جائے گابعد محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بذریعہ سمری تجویز دی ہے کہ پانچ اضلاع (خضدار، مستونگ، گوادر، کیچ اور پشین) کے لیے 50.000 ملین روپے غیر ترقیاتی بجٹ میں سے منظور کیے جائیں جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی۔