نواب ثناء اللہ خان زہری سے صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی کی ملاقات، قبائلی و علاقائی معاملات پرتبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی کی ملاقات،سیاسی قبائلی اور علاقائی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے کراچی میں ان کی رہائشگاہ پر صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے ملاقات کی۔ ملا قات میں سیاسی قبائلی اور علاقائی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سابق چیئرمین خضدار آغا شکیل درانی بھی موجود تھے۔