قبائلی تنازعات کا خاتمہ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان کا لہڑی اور جاموٹ قبائل کے تنازعات کے خاتمے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کرنے کا فیصلہ۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے حسب روایت ہم چاہتے ہیں جس طرح مینگل اور سناڑی قبائل کے تنازعے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی اسطرح دوسرے تنازعات کو بھی حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ قبائلی تنازعات خوش اسلوبی سے حل ہو جاے جس کی وجہ سے بلوچستان میں دائمی اور دیر پا امن قائم ہو اور یہ بھی اسی سلسلے کٹری ہے اور اس سلسلے میں لہڑی قبائل اور جاموٹ قبائل کے درمیان قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے حکومتی سطح پر کوشش شروع کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بیرونی شہر سفر کی وجہ سے ایک دو دن میں اس سلسلے میں دونوں فریقوں سیملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع ہو جاے گا تاکہ معاملات کو خوش اسلوبی سے نمٹایا جاے اور بلوچستان مزید خونریزی کا محتمل نہیں ہو سکتا وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ حق وانصاف اور روایات کے مطابق قبائلی تنازعات کا خاتمہ کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے