فیضان جتک قتل کیس کا فیصلہ ،اہلکاران کوسزا موت و جرمانہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل سیشن جج ۱ سریاب جناب اورنگزیب گھمن نے فیضان جتک کا قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزا موت اور جرمانون کی سزا سنائی سلمان کو سزا موت اور پانچ لاکھ جرمانہ ارسلان، حامد، ظاہر کو عمر قید کی سزا جبکہ پانچ لاکھ جرمانہ،

مزید شہزاد احمد کو زخمی کرنے پر بالترتیب تین چار اور پانچ سال سزا، مدعی کی طرف سے بیرسٹر عامر محمد لہڑی، ریاض احمد سومرو اور گوہرام اختر سنجرانی، فیروز خان کاکڑ ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔ جبکہ ملزمان کی طرف سے اجمل خان کاکڑ اور نورجان بلیدی ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے