خضدار میں قبائلی افراد کی جانب سے قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بلاک، 9 گھنٹے گزر نے کے بعد مذاکرات کامیاب

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں قبائلی افراد کی جانب سے قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بلاک، 9 گھنٹے گزر نے کے بعد مذاکرات کامیاب، مسافروں کو دقت کا سامنا کرناپڑا۔ تفصیلات کے مطابق میراجی قبیلے کی جانب سے اپنے قبیلے کے ایک فرد کے مبینہ اغوا کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ وڈھ سے بلاک کردیا گیا اور وہ دھرنا دیکر قومی شاہراہ پر بیٹھ گئے جس کی وجہ سے مسافروں کو گرمی لگنے اور کھانے پینے کی سہولیات کے ناپید ہونے کی وجہ سے کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا اس دوران گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس سے گاڑیوں کے شیشوں کو نقصان پہنچا مسافر اور مظاہرین میں نوک جھونک بھی ہوتی رہی۔ نو گھنٹے بعد مذاکرات کامیاب اور قبیلے کے فرد کی رہائی کی صورت میں روڈ عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا جس کے بعد مسافر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوئے۔ دریں اثناء اسی مطالبے کے لئے حب میں بھی روڈ ٹریفک کے لئے کئی گھنٹوں تک بلاک رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے