بنوں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، دھماکا خیز مواد برآمد

پشاور(ڈیلی گرین گوادر) بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ضلع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیاپولیس کے مطابق تھانہ ٹاؤن شپ حدود سے دھماکا خیز مواد، کارتوس اور یوریا برآمد کرلیا گیا۔ دھماکا خیز مواد میں 3 کلو بارود، 3 کلو یوریا کھاد، سیفٹی فیوز، کارتوس اور لوہے کے ٹکڑے شامل ہیں۔

بارودی مواد کو دہشت گردی کی غرض سے چھپایا گیا تھا اور نامعلوم دہشت گردوں نے موقع پاتے ہی مواد کو دہشت گردی کے لیے استعمال میں لانا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے