بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں بجٹ کا حجم ساڑے 6 سو ارب سے زائد ہونے کا امکان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں،بجٹ کی حتمی تاریخ کا اعلان صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے مشورے سے کرے گی، بجٹ کا حجم ساڑے چھ سو ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں موجودہ صوبائی حکومت نے دوسرے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ کیلئے تمام صوبائی محکموں سے ان کے بجٹ تجاویز حاصل کرلی ہیں، ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 2023-24کے بجٹ کا حجم ساڑے چھ سو ارب سے زائد اور خسارے کا ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے تمام صوبائی حلقوں کو یکسان بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز دئیے جائیں گے، محکمہ خزانہ حکام نے بتایا کہ بجٹ کی تیاری تیزی سے جاری ہے بجٹ پیش کرنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، صوبائی حکومت بجٹ پیش کرنے کی جو بھی تاریخ طے کرے گی ہم اس پر تیار کرلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے