انتخابات وقت پر ہونگے عمران انتظار کریں مردم شماری میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہونگے عمران انتظار کریں مردم شماری میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،میر منظور حسین لانگو صدیوں میں پیدا نہیں ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں کلی منظور آباد میں میر منظور حسین لانگو اور ان کی اہلیہ کے وفات پر ان کے فرزند ایڈوکیٹ میر عطاء اللہ لانگو میر منیر احمد لانگو سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف شخصیات کی وفات پر انکے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا سردار زادہ میر سمیع لانگو کے اہلیہ کی وفات پر سردار نادر جان لانگو سے تعزیت کی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری دورہ منگچر کے موقع پر جامعہ علوم القرآن رحمانیہ آمد، کارکنوں کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا،جمعیت تحصیل منگچر کے امیر مفتی ابوبکر لانگو، شیخ الحدیث مولانا ثناء اللہ، صاحبزادہ مفتی محمد طیب حیدری، حافظ محمد قاسم لہڑی، مولوی لال محمد لانگو، مولانا عطاء اللہ جگسوری، نوید احمد سارنگزئی و دیگر ہمراہ تھے۔سینیٹرمولانا عبد الغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر منظور حسین لانگو ایک قد آور سیاسی قبائلی رہنماء تھے انکی جدائی سے اہل علاقہ ایک ہمدرد خیر خواہ رہنماء کی صحبت سے محروم ہوگئے انکے قبائلی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایسے خیرخواہ انسان کی رحلت سے ایک گھرانے کا نہیں بلکہ پورے علاقے کا ناقابل تلافی نقصان ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونگے جب پارلیمنٹ فیصلہ کریں ایک دو فرد کی کہنے سے کچھ نہیں ہوگا ملک میں بے تحاشا مہنگائی عمرانی معاہدوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالہ کردیا انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اختیار ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ساتھ عام انتخابات کے تاریخ مقرر کریں انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور مردم شماری ٹیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے