گزشتہ سال کی مون سون اور اب موسم سرما و بہار کی بارشوں سے کوئٹہ کی زیر زمین پانی کی سطح میں بہتر ی آئی ہے ، حامد لطیف رانا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بارشوں کے پانی کو محفوظ کرکے زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر کیا جائے گا بارشوں کے پانی کو محفوظ کرکے زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر کیا جائے گا بارشوں کے پانی کو محفوظ کرکے زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر کیا جائے گا ولڈ بنک کی جانب دئے چار سو ملین روپے کی مدد سے کوئٹہ میں انجکشن ویلز، چیک اور ڈیلے ایکشن ڈیمز بنائے جائیں گے، جسے زیر زمین پانی کی سطح بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر واسا حامد لطیف رانا نے کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔حامد لطیف نے بتایا کہ گزشتہ سال کی مون سون اور اب موسم سرما و بہار کی بارشوں سے کوئٹہ کی زیر زمین پانی کی سطح میں بہتر ی آئی ہے پہلے ٹیوب ویلز سے پانی کا ہزار گیلن والا ٹینکر چالیس منٹ میں بھرتا تھا وہ اب 25منٹ میں بھر رہا ہے،ایم ڈی واسا نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے ولڈ بنک سے ایک منصوبہ منظور کرایا ہے جس میں واٹر شیڈ مینجمنٹ کے تحت کوئٹہ میں چیک ڈیم،ڈیلے ایکشن ڈیمز اور انجکشن ویلز بنائے جائیں گے جس سے بارشوں کے پانی کو محفوظ کرکے زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر کیا جائے گا۔حامد لطیف نے کہا کہ کوئٹہ میں گندے پانی کی ٹیسٹنگ لیب کا منصوبہ نو سال سے بند پڑا تھا،واسا نے اپنے وسائل سے اسے مکمل کرادیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے