کوئٹہ میں زلزلے کے دوران خطرے کا باعث بننے والی 1156 کثیر المنزلہ کمرشل عمارتوں کا سروے شروع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں زلزلے کے دوران خطرے کا باعث بننے والی 1156 کثیر المنزلہ کمرشل عمارتوں کا سروے شروع کردیا گیا۔اس سروے کی رپورٹ بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کراکے عدالتی فیصلے کی روشنی میں کاروائی کی جائے گی۔ یہ بات ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق جاوید مینگل نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔طارق جاوید مینگل نے بتایا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ میں کثیر المنزلہ کمرشل عمارتوں کا سروے شروع کیا جارہا ہے جس کیلئے کیو ایم سی بیوٹم یونیورسٹی کے ماہرین کے ساتھ ملکر جوائنٹ سروے کرے گی جس میں شہر کی کثیر المنزلہ قرار دی گئیں 1156 عمارتوں کا انجینئرنگ اور ٹیکنکل پہلو سے جائزہ لے کر رپورٹ بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش کرے گی اس رپورٹ کی روشنی میں عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کرایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے