لاہور:سکھ برادری کے دوافراد پر فائرنگ،ایک جاں بحق،دوسرازخمی

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں نا معلوم افراد نے سکھ برادری کے دو افراد پر فائرنگ کی ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ملازم زخمی ہوگیا۔

مقتول اپنے سکیورٹی گارڈ کے ساتھ واک کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سر پر گولیاں ماری اور موقع سے فرار ہوگئے،مقتول کی شناخت سردار سنگھ کے نام سے ہوئی۔

فائر نگ کی زد میں آکر سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔ زخمی سیکیورٹی گارڈ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال بھجوانے کے ساتھ ساتھ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کاروائی کا آغاز کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے