ثابت قدم،نظریاتی جیالے پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، پیپلز پارٹی بلو چستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی قائد عوام اور شہدا جمہوریت کی وارث جمہوری،عوامی سیاسی جماعت ہے اور نوجوان قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امید پاکستان ہیں پیپلز پارٹی مزدور کسان کاشتکار کی نمائندہ اور مظلوم طبقات کی نگہبان جماعت ہے بھٹو شہید کے ثابت قدم،نظریاتی جیالے پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتی ہے انکی شمولیت سے ہزارہ ٹاون اور دیگر علاقوں میں پیپلز پارٹی مزید فعال اور منظم ہوگی۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے صدر نصیب اللہ شاہوانی، صوبائی رہنماء انجینئر ہادی عسکری، سید داود آغا،خواتین ونگ کی صوبائی صدر غزالہ گولہ، جنرل سیکرٹری زرینہ زہری،کرن بلوچ، ثنا درانی، حیدر خان درانی، انجینئر میر احمد لانگو، عہدیہ بتول،ملک، عیسی خان ہزارہ، عیسی خان چنگیزی، بابو غلام حسین ا ور دیگرنے کرانی روڈ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت نے ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی اورآمریت کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے موجود پارلیمانی جمہوری نظام شہدا جمہوریت کی قربانیوں اور پیپلز پارٹی قائدین کی بصیرت کا مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی فعال اور منظم ہے اورانشاء اللہ آنے والے عام انتخآبات میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی پیپلز پارٹی نظریاتی اساس ملکی ترقی قومی خوشحالی اور حق حکمرانی عوامی منتخب نمائندگان کے موقف پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ساڑھے تین سال دور حکومت میں پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا اسکی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی عمران نیازی نے پاکستان کے دوست ممالک کو ناراض کیا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کی کوششوں اور کاوشوں سے پاکستان کے دوبارہ دیگربیرونی ممالک سے تعلقات بحال ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلسل ملک اوراداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے عوام کے ساتھ ملکر پی ٹی آئی کی ملک دشمن ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے اورہزارہ ٹاون سے قبائلی و سیاسی شخضیات کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے علاقے میں پارٹی مزید فعال اور منظم ہوگی انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے