اسلام آباد پولیس نے 4 مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں عمران خان کو طلب کرلیا
سلام آبا (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 4 مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا اس کے علاوہ تھانہ سٹی ڈی میں درج مقدمہ نمبر 3 اور تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ نمبر 143 کے سلسلے میں 11 مئی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔
عمران خان کو دوپہر 2 بجے میٹنگ روم سینٹرل پولیس آفس، پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ایچ-11 اسلام آباد میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے اور اپنا مؤقف بیان کرنے کا کہا گیاساتھ ہی خبر دار کیا گیا کہ تفتیش کے لیے حاضر نہ ہونے پر آپ (عمران خان) کے خلاف حسبِ ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر 121 مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست کی سماعت میں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ عمران خان ایک بھی کیس کی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔
جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے تھے کہ ضمانت اسی لیے لی جاتی ہے تاکہ انویسٹی گیشن جوائن کی جائے، آپ کو سارے کیسز میں شامل تفتیش ہونا چاہیے، کہا گیا عید کی چھٹیوں میں آپریشن ہو گا کچھ نہیں ہوا۔