چاغی ، پشین، نوشکی اور حب میں مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع چاغی،پشین،نوشکی اور حب میں مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں دالبندین ایرپورٹ کے قریب شمشان گھاٹ کے مقام سے ایک شخص لاش برآمد ہوئی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا لاش کی شناخت جمعیل احمد نامی شخص کا تھا جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے،دوسری جانب نوشکی کے کلی فقیران میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کامران ولد شیر دل خان مینگل زخمی ہوگیا جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے بعدازاں کامران ولد شیر دل خان مینگل دروان علاج زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے، پولیس فائرنگ واقعہ کا مزید تفتیش کررہی ہے۔ضلع پشین کے منزی بازار میں فائرنگ سے ایک شخص کلیم جاں بحق ہوگیاہے واقعہ گھریلوں تنازعہ بتایاجارہاہے،لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔جبکہ حب ندی جمعہ گوٹھ کے قریب سے ندی سے کئی روز پرانی 01 شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے ایدھی رضاکاروں نے لاش نکال لی ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے منتقل ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے منتقل کریا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے