عوام کو شاہراہ و سفری سہولیات سے مستفید کرانا ہماری اوّلین ترجیحات میں شامل ہے، کمشنر قلات ڈویژن

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی سے سابق سینیٹر میر خالد بزنجو اور خضدار پریس کلب کے سابق صدر عبداللہ شاہوانی کی ملاقات۔ کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی نے زیر تعمیر قومی شاہراہوں کے منصوبوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم این ایچ اے سے مسلسل رابطے میں ہیں کوشش ہے کہ قومی شاہراہوں کی تعمیر جلد اور مقررہ مدت کے دوران مکمل کئے جائیں تاکہ عوام الناس کو آمد و رفت کی سہولت میسر آئے اور بین الصوبائی تجارت کے وسیع مواقع پیدا ہوں۔ این 30 شاہراہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور این 25 شاہراہ کو ڈبل وے بنانے کا کام جاری ہے کام کی رفتار میں مذید تیزی لانے کے لئے ہم وقتاً فوقتاً این ایچ اے اور متعلقہ کنسٹرکشن کمپنی کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے رہتے ہیں مقصد یہی ہے کہ شاہراہیں معیاری انداز میں پائیہ تکمیل کو پہنچ جائیں عوام کو شاہراہ و سفری سہولیات سے مستفید کرانا ہماری اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سینیٹر میرخالد بزنجو اور میڈیا پرسن عبداللہ شاہوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق سینیٹر میر خالد بزنجو نے نال میں امن و امان بہتر کرنے اور گشت بڑھانے سے متعلق عوام کا پیغام کمشنر قلات ڈویڑن کو پہنچایا۔ کمشنر قلات ڈویڑن داؤد خن خلجی نے انہیں یقین دھانی کرادی کہ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز فورس کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ کمشنر قلات ڈویڑن داؤد خان کا مذید کہنا تھا کہ این 30 شاہراہ کے زمین مالکان کو معاوضہ جات کی ادائیگی کو ممکن بنائی یہ ایک مشکل مرحلہ تھا تاہم ہم نے تمام قانونی مراحل کو مکمل کرکے عوام کو ان کی زمینوں کا معاوضہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لئے ہم کوششیں برقرار رکھے ہوئے ہیں کہ این ایچ اے دستیاب فنڈز کے دائرہ کار میں رہ کر شاہراہوں کے ان عوامی منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچائے جس سے لوگوں کو سفری سہولت میسر آئے اور بین الاضلاع و بین الصوبائی سطح پر تجارت و کاروبار می مذید اضافہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے