خیبر پختونخوا پولیس کی بڑی کامیابی، سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی گرین گوادر) انٹیلی جنس کی پیشگی اطلاع پر پولیس کی بروقت اور موثر کارروائی، القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا انتہائی مطلوب اور سرکردہ دہشت گرد اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس مقابلے میں جہنم واصل کر دیا گیادہشت گرد اقبال عرف بالی کھیارہ دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی 26 وارداتوں میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ انتہائی خطرناک دہشتگرد کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے1 کروڑ 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر رکھا تھا۔

دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں اورتاوان کی غرض سے اغواء کے21 جبکہ ملتان پولیس کو 5مقدمات میں مطلوب تھا ہلاک دہشتگرد اقبال عرف بالی سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ دہشت گرد بالی کھیارہ کی ہلاکت کو خیبر پختونخوا پولیس کی رواں سال کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے