بلاول بھٹو نے کئی ممالک سے منقطع تعلقات بحال کئے ہیں ، شرجیل میمن اوردیگر کا کوئٹہ میں ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس سے خطاب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سندھ کے وزیراطلاعات اور ٖپاکستان پیپلز پارٹی کے ڈیجیٹل میڈیا کے انچارج شرجیل انعام میمن نے سابق وزیر اعظم اور سربراہ پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور حکومت کی پالیسوں سے ملک کو بہت سفارتی نقصان پہنچا پاکستان تنہائی کا شکار ہوا،بلاول بھٹو نے کئی ممالک سے منقطع تعلقات بحال کئے ہیں مگر پی ٹی آئی کے لیڈروں کی طرف سے بلاول بھٹوکے دورہ بھارت پر تنقید اور پروپیگنڈے سے گریز نہیں کیا گیا پی پی پی کے ڈیجیٹل میڈیا کے دوستوں نے پی ٹی آئی کے جھوٹ کا موثر جواب دیا،پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کی سیاست کو پروان چڑھایا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور جمہوری انداز میں انکا مقابلہ کریں،پی ٹی آئی ہمارے خلاف نہیں بلکہ ملک اوراداروں کے خلاف ہے،پاکستان پیپلز پارٹی 2008ء میں برسراقتدار آئی تو سابق صدرآصف علی زرداری نے نہ صرف بلوچستان کے عوام پر ہونے والے مظالم پر معافی مانگی بلکہ اپنے بلوچستان کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے زیراہتمام ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کانفرنس سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرچنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،سابق صوبائی صدرسابق صوبائی وزیرحاجی علی مدد جتک، پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدرغزالہ گولہ، صوبائی میڈیا کواردی نیٹر حیات خان اچکزئی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی خان محمد بڑیچ، سعید الحسن مندوخیل،ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری،صوبائی رہنما محی الدین رند، درمحمد ہزارہ،سابق صوبائی وزیر نواب محمدخان شاہوانی،سردار نوراحمد بنگلزئی،کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیرمحمد ترین،ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر نصیب اللہ شاہوانی،سٹی صدرنورالدین کاکڑ، میر ریاض شاہوانی،ندیم آفریدی،سردار عمران بنگلزئی،شاہ جہان گجر، شیخ بلال مندوخیل،حاجی شریف خلجی،انجینئر ہادی عسکری،ثناء اللہ جتک، سابق صوبائی و اقلیتی ونگ کے صدرجعفرجارج، سابق صوبائی وزیر بسنت لعل گلشن،سید داود آغا،الطاف گجر،چوہدری شان سلامت خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری زرینہ زہری، خواتین ونگ کی نائب صدر ماہ جبین خالد جمالی،سکینہ عبداللہ، پروین مینگل،کلثوم پروین،حناگلزاراوردیگر بھی موجود تھے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جس مشن پر انڈیا گئے ہیں اللہ تعالی انہیں اس میں کامیابی دے پی ٹی آئی کے جو لیڈرز ان کے دورے انڈیا پر تنقید کررہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے کہ پاکستان کے کتنے حساس معاملات ہیں۔انہوں نے کہا کہ چار سال تک ہمارے سر ایسے کم عقل وزیر اعظم کو تھونپا گیا جس کی پالیسوں سے دوست ممالک بھی ناراض ہوگئے بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ ناراض ممالک سے دوستیاں قائم کیں اسے لیڈر شپ کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے ملک میں جمہوریت،آئین اور عوام کی حکمرانی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا اور جیلوں کی صعبوبتیں برداشت کیں کوڑے کھائے لیکن اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے اور انہوں نے کبھی آمر کے سامنے سر نہیں جھکایاعمران خان سر پر ٹوپیاں اور کچرہ کی ٹوکری ڈال کر عدالتوں میں پیش ہوتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ مجھے مرتضی بھٹو کی طرح مار دیا جائے گاوہ نام بھی ہمارے ہی لیڈر کا لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تحریک عدم سے ہٹایا گیا تب ذولفقار علی بھٹو کی مثال دیتا رہا عمران خان نے کہا مجھے شہید مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں ایک سازش کے تحت جعلی کپتان کو دھاندلی کے ساتھ لایا گیالیکن بلوچستان اور سندھ نے عمران خان کو حکومت قائم کرنے نہیں دی آئندہ انتخابات میں سلیکٹڈ کو پنجاب اور کے پی کے عوام بھی مسترد کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کے ذریعے قومی اداروں اور سیاستدانوں کے خلاف زہریلاپروپیگنڈہ کیا گیا سوشل میڈیا پر جو پروپیگنڈہ کیا گیا اس کو بیرونی قوتوں نے بھی فنڈنگ کی پی ٹی آئی ہمارے ملک کے خلاف ہے پی ٹی آئی کا مقابلہ ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا کے جھوٹے ترین شخص کو پاکیزہ بنایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ 2008 میں جب اقتدار میں آئی تب آصف زرداری نے اْس گناہ کی معافی مانگی جو ہم نے نہیں کیا تھا آصف زرداری نے بلوچستان کے لوگوں سے مظالم پر معافی مانگی اور بلوچستان کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھا اور صوبے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت نوکریاں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبوں کوصوبائی خودمختاری اور این ایف سی ایوارڈ ددیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پاکستان کے غریب عوام کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس سے لاکھوں گھرانے مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو ایٹمی پروگرام دیا جس کی وجہ سے آج کوئی بھی دشمن ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈیجیٹل میڈیا کا مقصد سچ کو پھیلانا اور جھوٹ کا مقابلہ کرنا ہے اور تہذیب میں رہتے ہوئے اپنا موقف بیان کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی،لاہور اور ملتان کے بعد آج کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس کا انعقادکیا ہے اہل کوئٹہ نے ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس میں بھر پور شرکت کرکے اسے نہ صرف کامیابی سے ہمکنار کیا بلکہ کراچی،لاہور اور ملتان کاریکارڈ بھی تورڈیا ہے جس پر بلوچستا ن اور کوئٹہ کے جیالے مبارکباد کے مستحق ہیں آج ہمیں اس اسٹیج کے توسط سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ انشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان سے کلین سوئیپ کریگی۔کانفرنس سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرچنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،سابق صوبائی صدرسابق صوبائی وزیرحاجی علی مدد جتک، پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدرغزالہ گولہ، صوبائی میڈیا کواردی نیٹر حیات خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے سربراہ شرجیل میمن اورانکی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا دورہے ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے ہی پارٹی کے پیغام کو صوبے کے کونے کونے تک پہنچایا جا سکتا ہے آنے والا عام انتخابات بھی ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے لڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت اور کارکنوں نے عوام کے حقوق،پارلیمنٹ کی بالادستی اورجمہوریت کے قیام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے آج ملک میں جو جمہوریت ہے وہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیربھٹو کی قربانی کی بدولت ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران عوام پر تھوپے گئے عمران نیازی اوراسکی ٹیم نے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا اسکی 75سال تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی پاکستان کے دوست ممالک کو ناراض کیا گیا معیشت کا بیڑہ غرق کردیا آج وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جدوجہدکی بدولت پاکستان اپنے دوست ممالک کے ساتھ دوبارہ تعلقات بحال کرنے میں کامیاب ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آنے والادور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔انہوں نے کہا کہ آج کے کامیاب ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان پیپلز پارٹی اوراسکی ذیلی تنظیموں کے عہدیدارا ورجیالے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭