گرین بس منصوبہ فوری طور پرمنسوخ کیاجائے ، حاجی محمد اسحاق بازئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے صدرحاجی محمد اسحاق بازئی،جنرل سیکرٹری شیراحمد بلوچ اور سرپرست اعلیٰ اختر جان کاکڑ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین بس منصوبہ فوری طور پرمنسوخ کیاجائے اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق لوکل بسوں کو بس اڈہ فراہم کیا جائے بصورت دیگر متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن وزیراعلیٰ ہاوس اور صوبائی اسمبلی کے سامنے کھڑی کرکے وزیراعلیٰ بلوچستان کو چابیاں دینے پر مجبور ہونگے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو چیئرمین لالا حنیف شاہوانی،سینئر نائب صدر وڈیرہ محمد انوربنگلزئی،نائب صدر ملک ضمیرشاہوانی،آفس سیکرٹری مجید زہری کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔یہ بات انہوں نے بدھ کو چیئرمین لالا حنیف شاہوانی سینئر نائب صدر وڈیرہ محمد انور بنگلزئی نائب صدر ملک ضمیر شاہوانی آفس سیکرٹری مجید زہری کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ میر جام کمال کے دور حکومت میں گرین بس کے منصوبے کا آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہماری تنظیم نے منصوبے کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا یہ منصوبہ زمینی حقائق کے منافی ہے اور مقامی ٹرانسپورٹروں کو اعتماد میں لئے بغیر آغاز کیا جا رہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اس سے مزید بے روزگاری بڑھے گی کیونکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اس منصوبے کے تحت دیگر صوبوں سے سرمایہ دار طبقے کو اپنے کمیشن کی خاطر ہم پر مسلط کرنے کا منصوبہ بنایا ہے گزشتہ سال 27 ستمبر کو صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر چیئرمین آر ٹی اے کوئٹہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پبلک ٹرانسپورٹ پارٹنر شپ اتھارٹی بلوچستان ڈی سی کوئٹہ کے نمائندے سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ سیکرٹری پی ٹی اے متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک تھے اور ہم نے تحریری طور پر اپنے خدشات انہیں مہیا کئے لیکن انہوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور ایک کمیٹی تشکیل دینے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا آج تک لائحہ عمل مرتب نہیں کیا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ہم کوئٹہ میں گرین بسوں کو چلانے کی اجازت نہیں دیں گے ہم نے اپنے 5 مطالبات حکومت کو دیئے ہیں جس مین گرین بسوں کے منصوبے کی فوری منسوخی لوکل بسوں کو بس اسٹینڈ کی فراہمی گزشتہ سال جاری ہونے والے 19 آفر لیٹر کی منسوخی ہزار گنجی کمپلیکس میں لوکل بسوں کو بس اسٹینڈ کی فراہمی لوکل بسوں کے روٹ پرمٹ کی رینوول کو یقینی بناتے ہوئے ایک ہفتے میں ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم احتجاج کا اعلان کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی