پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی۔پو لیس کے مطابق پنجگور شہر سے تقریباً 5 کلومیٹر دورسی پیک روڈ کے قریب شاہوکہن میں بنجر زمین سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق لاش کی ایک انگلی پر مہر لگی ہوئی تھی اور کپڑوں کی تلاشی پر ایک کاغذ ملا جس پر نام لکھا ہوا تھا جمال ولد پینڈوک ساکن ہوشاب کولوا کیچ)پولیس نے لاش کوشناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مز ید کاروائی جا ر ی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے