عالمی یوم صحافت قلم سے محبت کا دن ہے، دنیا بھر کے شہدا صحافت کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر ناشناس لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر کہا کہ دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے جان کی قربانی دینے والے صحافیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں کئی دہائیوں سے بلوچستان کے صحافی نا مسائد حالات کے باوجود اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو نبھانے کی اپنی بساط کے مطابق کوشش کررہے ہیں جنکو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلوچستان میں آزادی صحافت کے شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی صحافت سماج کا آئینہ ہیصحافت کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے کیونکہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون تصور ہوتا ہے ملک کے آئین کے تحت آزادی اظہار رائے ہر انسان کا بنیادی آئینی حق ہے اس حق کو سلب کرنا آئین سے غداری کے مترادف ہے میڈیا معاشرے کا آئینہ ہے جس میں عکس دیکھ کر اصلاح کا موقع ملتا ہے۔ذرائع ابلاغ آپ کا وہ دوست ہے جو آپ کے منہ پر سچ بولتا اور آپ کی خامیوں، غلطیوں کی نشاندہی کرتا ہے، میڈیا کا آئینہ توڑنے کی حماقت کرنے والے حکمران ہمیشہ پچھتائے ہیں پاکستان میں آزادی اظہار رائے کے حق کے لئے اہل صحافت نے جدوجہد کرتے ہوئے ایک شاندار تاریخ رقم کی ہے صحافیوں نے اظہار رائے کے چراغ کو روشن رکھنے کے لئے جان کی قربانی دینے سے کھبی دریغ نہیں کیا جو کھبی فراموش نہیں کی جاسکتی، جب تک صحافت آزاد نہیں ہوگی ملک میں جمہوریت مستحکم نہیں ہو سکتی،ریاست کا چوتھا ستون جب سینسر شپ کی ہتھکڑیوں میں ہوگا تو معاشرے میں کبھی شفافیت نہیں ہوسکتی اور جمہوریت کو کبھی تقویت نہیں مل سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے