ضلعی انتظامیہ اور محکمے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں ، ڈپٹی کمشنر سبی
سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں،مون سون کے بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیش ایم ایم ڈی،محکمہ ایری گیشن اور میونسپل کمیٹی سبی اپنے عملہ اور بھاری مشینری کوالرٹ رکھیں، محکمہ ایری گیشن اور ایم ایم ڈی سبی حفاظتی بندہ جات اور پشتوں پر بھی نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ایری گیشن سبی مجھے لحمہ بہ لمحہ سیلاب کی صورت حال سے آگاہ کرتے رہیں، محکمہ ایجوکیشن سرکاری کے اسکولوں اور محکمہ صحت بی ایچ یو کے عمارتوں کو کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش شلٹر کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا،پی پی ایچ آئی اور محکمہ صحت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں،ڈاکٹر ز،عملہ اور ایمولینسز کو ایمر جنسی کی صورت میں تیار رکھیں اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ضلعی آفیسران کے اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالحمید ابڑو،ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر محمد رفیق مستوئی،ایکسین روڈ لطف اللہ،ایس ڈی او میر عبدالغفار گشکوری،چیف سینٹری میونسپل کمیٹی سبی محمد سلیم بنگلزئی،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرفاروق لونی،چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ محمد بلال سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی نے کہا کہ ضلع سبی میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کے خطرات کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام ملازمین و ضلعی آفیسران اپنے اسٹیشنوں پر موجود رہیں اور تمام عملہ اپنے دفتروں میں حاضریوں کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ایم ایم ڈی،محکمہ ایری گیشن اور میونسپل کمیٹی سبی کسی بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظرنمنٹنے کے لئے اپنے عملہ اور بھاری میشنری کو ہائی الرٹ رکھیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ایری گیشن اور ایم ایم ڈی سبی حفاظتی بندہ جات اور پشتوں پر بھی نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ایری گیشن سبی مجھے لحمہ بہ لمحہ سیلاب کی صورت حال سے آگاہ کرتے رہیں ڈپٹی کمشنر سبی نے اجلاس میں میونسپل کمیٹی سبی کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے دوران مختلف گلیوں،گھروں اور شاہراوں پر جمع ہونے والے پانی کو فوری طور پر نکالنے کے لئے انتظامات کریں اور بارش کے دوران میونسپل کمیٹی کا عملہ سیوریج کی بحالی کو ممکن بنائیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ سبی اور پی پی ایچ آئی سیلاب کے پیش نظر ابھی سے ادویات کی فراہمی شروع کردیں،محکمہ ہیلتھ سبی کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمنٹنے اور ایمر جنسی کی صورت میں ڈاکٹرز،پیرا میڈ یکل اسٹاف اور عملہ سمیت ایمولینسسز کو الرٹ رکھیں انہوں نے کہا کہ سبی کے سیلاب زدہ علاقوں میں کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال میں سرکاری اسکولوں اور ہیلتھ سنٹروں کو محفوظ رکھنے کے لئے شلٹر کے طور پر استعمال میں لایا جائے گاانہوں نے کہا کہ ضلعی آفیسران اور انتظامیہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اورکسی بھی ہنگامی صورت حال میں این جی اوز،سماجی و فلاحی اداروں اور شہروں کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے۔