صحافت اورصحافیوں کومحفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ، میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کیلئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافت اورصحافیوں کومحفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے جس کیلئے صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لائی رہی ہیں وزیر داخلہ نے قرآن پاک کا ریفرنس دیتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری ہمشیہ حق کا ساتھ دے کیونکہ قرآن کہتا ہے کہ حق سے باطل کو نہ ملاؤ اور دیدہ و دانستہ حق نہ چھپاؤ ان کا مزید کہنا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک میں آزادیِ صحافت کے لیئے خطرات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن سچائی سب سے بڑی طاقت ہے جسے چھپایا نہیں جاسکتا ہے۔میڈیا کی آزادی معاشرتی احساس ذمہ داری سے مشروط ہے انہوں نے کہا کہآزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں ارشد شریف،ارشاد مستوئی،و دیگر صحافیوں جہنوں نے اپنے صحافت کیلئے جام شہادت نوش کیا میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ مرحومین کے جنت میں درجات بلند فرمائے۔