تمام سیاستدان سنجیدہ ہیں لیکن عمران خان سیاست سے دور ہیں ، آغا حسن بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ تمام سیاستدان سنجیدہ ہیں لیکن عمران خان سیاست سے دور ہیں وہ خود مذکرات نہیں چاہتے،چار ججز کا فیصلہ نہ مان کر بحران پید ا کیا گیا ہے،مردم شماری پر بلوچستان کے تحفظات ہیں،مولانا فضل الرحمن نے سیاسی جماعت کے سربراہ کے طور پر مذکرات کا حصہ بننے سے منع کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو نسٹ یونیورسٹی کوئٹہ میں خضدار کیمپس کی سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی، خضدار کیمپس 2 سال کی مدت میں مکمل ہوگا اور اس پر 1 ارب روپے کی لاگت آئی گئی۔ وفا قی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا کہ ملک میں آئینی بحران عدلیہ کے چند ججز کی ہٹ دھری کی وجہ سے ہے فل کورٹ ہی تمام مسائل کا حل تھا تین ججز نے پارلیمان اور آئین کی بالادستی سے انکاری ہوکر افسوسناک پیغام دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ چار ججز کا فیصلہ نہ مان کر بحران پید ا کیا گیا ہے ہائی کورٹ میں کیس کے باوجود سوموٹو نوٹس نے انتشار پیدا کیا پارلیمان بالادست ہوگا تو ادارے مظبوط ہیں ججز کو خود سوچنا ہوگا پنجاب اور کے پی کے کیلئے الگ قانون کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابل احترام ججز کو شہباز فوبیا ہوچکا ہے ملک انتشار کا شکار ہوگا یک صوبے میں الیکشن سے محرمیاں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر بلوچستان کے تحفظات ہیں میری تجویز پر مردم شماری کیلئے کوئٹہ میں مزید 15 دن ملے ہیں تمام سیاستدان سنجیدہ ہیں لیکن عمران خان سیاست سے دور ہیں وہ خود مذکرات نہیں چاہتے۔ وفاقی وزیر آغا حسن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنا موقف رکھا ہے کہ وہ عمران خان کے یوٹرن سے واقف ہیں مولانا حکومت کا حصہ ہیں انہوں نے سیاسی جماعت کے سربراہ کے طور پر مذکرات کا حصہ بننے سے منع کیا ہے۔