بلوچستان کے جوان ملک کا اثاثہ ہیں ، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جوان ملک کا اثاثہ ہیں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور بی این پی کی تعلیم دوست پالیسی ہے کہ آج ہم نسٹ یونیورسٹی بلوچستان کیمپس کوئٹہ میں خضدار بلاک کی افتتاح کر رہے ہیں تاکہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو جدید تعلم کی حصول میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،موجودہ حکومت ملک کے نوجوانوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے لئے جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریگی۔ یہ بات انہوں نے نسٹ یونیورسٹی بلوچستان کیمپس کوئٹہ میں خضدار بلاک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ ملک کا اہم ستون ہے عدلیہ کی تقسیم موجودہ حالات میں ملک کیلئے نقصاندہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے منشور میں پارلیمنٹ کو بالادست قرار دیا ہے جب پارلیمنٹ بالادست ہوگا تو دیگر ادارے بھی اسکی اہمیت کو اجاگر کر کے آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرے انھوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ ایک دوسرے کے مقابل میں کھڑے ہوجائے۔ اس سلسلے میں اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ ملک اور عوام کی خاطر لچک کا مظاہرہ کرے اور موجودہ سیاسی اور عدالتی بحران کا حل احسن طریقے سے تلاش کیا جائے تاکہ ملک ان مسائل سے نکل کر عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دے سکیں۔وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا کہ حالیہ مردوم شماری کی مدت میں پندرہ روزہ اضافہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مرہون منت ہے اس طرح دیگر سیاسی جماعتوں کا بھی فرض ہے کہ مردم شماری کے بارے میں اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کرے تاکہ حالیہ مردم شماری میں کوئی خاندان اندراج سے محروم نے رہ سکے اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈین بریگیڈیئر وسیم خالق رجسٹرار بریگیڈیئر محمد اشفاق میٹلا اور تمام شعبوں کے ڈائریکٹرز بھی موجود تھے قبل ازیں نسٹ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فار کوالٹی انشورنس کرنل احمد نے وفاقی وزیر کو نسٹ یونیورسٹی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی بعد ازاں وفاقی وزیر نے نسٹ یونیورسٹی میں خضدار بلاک کا افتتاح کیا اور یونیورسٹی کے احاطے میں پودا لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے