آزادی صحافت کے دن بلوچستان اور جھالاوان کے صحافیوں کے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، نواب ثناء اللہ خان زہری
خضدار/کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستوں ہے صحافی معاشرے کا آئینہ دار ہوتے ہیں اس لئے آزاد اور غیر جانبدارانہ صحافت مستحکم اور پائیدار جمہوریت کی ضمانت ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت کو نامکمل تصور کرتی ہے۔ صحافت کسی بھی معاشرے کا آئینہ دار ہوتی ہے اور ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے اسکی اہمیت مسلمہ ہے اقتدار میں ہو ں یا حزب اختلاف میں ہم نے اور ہماری پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کی علمبردار رہی ہے۔ خصوصاً مینے اپنے دور اقتدار میں حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر صحافیوں کی تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کیا ہے اور اس تنقید کو اپنی کارکردگی کا آئینہ سمجھ کر بہتری کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مینے صحافیوں کے مسائل کے حل اور انکی بہبود کے لئے ہر ممکن عملی اقدامات کئے۔ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ صحافت کے عالمی دن کیموقع پر صحافیوں کے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں خصوصاً ان صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پیپلز پارٹی آزادی صحافت اور اظہار رائے کے آزادی کی سب سے بڑاحامی ہے میڈیا پر پابندیاں جمہوریت کو کمزور اور معاشرے میں تقسیم وہ انتشار کا سبب بنتی ہے۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ آج آذادی صحافت کے دن بلوچستان اور جھالاوان کے صحافیوں کے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بلوچستان کے ناموافق حالات میں بھی اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کیا اور اس دوران کء نامور صحافی دہشت گردوں کے گولیوں کا نشانہ بن گئے میں دعاء گو ہوں اللہ پاک شہید صحافیوں کو اپنے جوار رحمت مین جگہ عطاء کرے