گورنر بلوچستان سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی ملاقات ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، ہائیر ایجوکیشن کی ترقی، اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بڑھتی ہوئی اہمیت افادیت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان نے کہا کہ مستقبل شناسی کے فلسفہ کا درست ادراک حاصل کرنے سے ہی ہم حال کے دُھندلے تصورات سے اپنے مسقبل کی واضح تصویر بنانے کے قابل ہو سکتے ہیں.

عنقریب انسان تاریخ کے مختلف ارتقائی مراحل میں پہلی مرتبہ پین لیس اور پیپر لیس فیوچر میں داخل ہو کر ایک نئی زندگی کا آغاز کرنے جا رہا ہے. گورنر بلوچستان ارٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹ ٹیکنالوجی ہمارے نئی نسل پر تعمیر و ترقی کے نئے دریچے کھول رہی ہیں. جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ترقی کے بغیر کسی بھی شعبے میں آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے.

وقت کے جدید تقاضوں سے ہمقدم ہونے کیلئے ہمیں بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں نیچرل سائنسز پر زیادہ توجہ مرکوز رکھنی ہوگی. گورنر بلوچستان ضرورت اس امر کی ہے کہ پل پل بدلتی دنیا کی جدید علم پر مبنی ریسرچ سمیت دستیاب مواقعوں اور سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے