کوئٹہ ، تکتو کے پہاڑوں میں نایاب قسم کے بکرے پائے جاتے تھے بے دریغ شکار کی وجہ سے دھنبے بھی اب نا پید ہوگئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تکتو کے پہاڑوں میں نایاب قسم کے بکرے پائے جاتے تھے بے دریغ شکار کی وجہ سے دھنبے بھی اب نا پید ہوگئے ہیں یہاں پر سلیمان مار خور کی نسل باقی بچی ہوئی ہے کوئٹہ بلوچستان کے تکتو پہاڑوں میں پائے جاتے ہیں سلیمان مار خور کی قیمت ایک کروڑ 60لاکھ روپے ہے اور تکتو پہاڑی کے قریب علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ اس کی حفاظت کیلئے ہم اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کررہے ہیں پاکستان میں مختلف کامیاب پروجیکٹس چل رہے ہیں جیسے کہ گلگت،انگول،دریجی اور طور غر میں چل رہے ہیں علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ ہم بھی اسی طرح تکتو پہاڑوں میں ڈویلپمنٹ چاہتے ہیں اگر تکتو پہاڑ کو بچانے میں ہم کامیاب ہوتے ہیں ابھی بھی ہمارے تکتو کے پہاڑوں میں سرکاری سروے ہوا ہے گورنمنٹ آف بلوچستان وائلڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق تکتو پہاڑوں میں ایک ہزار سے زیادہ سلیمان مار خور موجود ہیں جس میں بڑے مار خور بھی شامل ہیں مار خور شکار کیٹ لاک میں دنیا کے سب سے مہنگے جانور ہے کوئٹہ بلوچستان کے تکتو پہاڑوں میں پائے جاتے ہیں سلیمان مار خور کی قیمت ایک کروڑ 60لاکھ روپے ہے یہ کمیونٹی کیلئے انکم جنریٹنگ سورس ہے وزیراعلی بلوچستان،کور کمانڈر بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل ہے کہ کوئٹہ کے تکتو پہاڑوں میں غیر قانونی شکار کیخلاف اگر سختی سے عمل پیرا نہیں ہونگے یہ قیمتی خزانہ ہم بچا نہیں پائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے