کلی پیچی ڈیم کی مرمت کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائینگے ، حاجی نورمحمد دومڑ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حاجی نورمحمد خان دومڑ نے واپڈا چیف کریم جمالی اور سیکرٹری ایریگیشن فتح بنگر سے دو الگ الگ ملاقاتیں کی۔واپڈا چیف سے ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر نے زیارت زندرہ فیڈر اور کان ورچوم وام فیڈر کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زندرہ اور ورچوم وام کے عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے جس سے انکی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے زندرہ اور ورچوم وام علاقوں کے فیڈرز کو ہنگامی بنیادوں پر فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں واپڈا چیف نے ان فیڈر کے حوالے سنئیر صوبائی وزیر کو تمام کام جلد مکمل ہونے کی یقین دہانی کرائی۔سنیئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے ملاقات کرتے ہوئے سیکرٹری ایریگیشن سے کہا کہ کلی پیچی ڈیم کی زرعی و ابپاشی کے لحاظ اسکی اہمیت و افادیت کو دیکھتے ہوئے اس کی مرمت انتہائی لازمی ہے۔ تاکہ غیر متوقع بارشوں اور تیزی سے بدلتی موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ڈیم کو ممکنہ نقصان پہنچنے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں پر موجود بڑی ابادی اس ڈیم سے مستفید ہو رہی ہے۔ اور اب اس ڈیم کے ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔ جس سے اس علاقے کو نقصان پہنچنے کے امکانات ہیں۔ اس بڑے نقصان سے بچنے کیلئے پیچی ڈیم کی مرمت انتہائی ضروری ہے۔ جس پر سیکرٹری ایریگیشن نے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ کو بتایا کہ کلی پیچی ڈیم کی مرمت کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائینگے۔ تاکہ کسی بھی نقصان سے بروقت بچا جا سکیں۔