پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قانون سازی سے شفاف اور منصفانہ نظام دیاگیا ہے ،پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پا رلیمنٹ اپنے آئینی حقوق کا بھرپور تحفظ اور دفاع کرنے کا حق رکھتی ہے،پارلیمنٹ کا قانون سازی کا آئینی اختیارکوئی نہیں چھین سکتا ،عدلیہ کااختیار آئین وقانون کی تشریح کرنا ہےآئین ’ری۔ رائیٹ‘ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمان نے وکلاءبرادری، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے دیرینہ مطالبے پر قانون سازی کی آرٹیکل 184 تین سے متعلق قانون سازی سے عدلیہ کے اختیار ،آزادی وخودمختاری میں کوئی کمی نہیں کی گئی، اس قانون سازی سے ’وَن ۔مین ۔شو‘ اور ’ امپیریل۔ کورٹ‘ جیسے اعتراضات ختم کئے گئے ،سپریم کورٹ کے تین سینئر موسٹ ججز مشاورت سے یہ اختیار استعمال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے