وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 4 یا 5 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیرخزانہ اسحق ڈار اتحادی جماعتوں سے تجاویز لینے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے میں تاخیر کے باعث آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کی تیاری میں شدید مشکلات کا انکشاف ہوا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں اگلی حکومت کے بارودی سرنگیں بچھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔