ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا آغاز ہو گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کا آغاز ہو گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے بنیادی مرکز صحت وحدت کالونی میں بچے کو حفاظتی قطرے پلاکر باقاعدہ مہم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا کہ دنیا بھر میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جاتا ہے۔ لیکن عیدالفطر کی تعطیلات کے پیش نظر صوبے بھر میں 02مئی سے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کے لیے محکمہ صحت اور دیگر اداروں نے خصوصی تیاریاں کر رکھی ہیں۔ اس مہم میں جہاں بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے وہی دوسری جانب حفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت اور اہمیت سے والدین کو آگاہ کرنا بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس خصوصی مہم میں ویکسین کی کوئی خوراک نہ لینے والے، وقت پر خوراک نہ لینے والے اور پولیو مہمات میں رہ جانے والے بچوں کو ویکسینز دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ویکسین انسانی تاریخ میں صحت عامہ کی سب سے بڑی پیش رفت ہے۔ اس ہفتہ کو منانے کا مقصد انسانی جانیں بچانے میں ویکسین کے غیر معمولی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں دو سال سے کم عمر بچوں کو بارہ جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کا تربیت یافتہ عملہ فکسڈ اور آؤٹ ریچ ٹیموں کے ذریعے بچوں تک ویکسین کی مفت فراہمی یقینی بناتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کی صحت کے لیے حفاظتی ویکسین حیرت انگیز ایجاد ہے۔ اس کی مدد سے گزشتہ دو صدیوں میں ہم بہت سی وباؤں کو روک پائے ہیں۔ ویکسین ہی کی مدد سے ہم مختلف وبائی امراض پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے کہا محکمہ صحت ضلع بھر میں یونیسیف اورڈبلیو ایچ او کے تعاون سے عوامی آگاہی کی بھر پور مہم چلا رہا ہے۔ اس مہم میں تشہیر کے علاؤہ مختلف واک اور سیمینارز جیسی سرگرمیوں کا انعقاد سے والدین کو آگاہ فراہم کرنا شامل ہیجبکہ والدین سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بروقت مکمل کروائیں تاکہ انہیں بارہ جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھ سکیں۔ یہ حفاظتی ٹیکہ جات قریبی مراکز صحت یا علاقائی ویکسنیٹرز سے بالکل مفت لگوائیں جبکہ پولیو سے بچاؤ کے خصوصی قطرے ضرور پلائیں تاکہ آپ کے بچے عمر بھر کی معذور سے محفوظ رہے سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے