عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری روک دی
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے چودھری پرویز الہی کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت جسٹس شاہد سلیم صفدر کے چیمبر میں ہوئی،عدالت نے سابق وزیر اعلی کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے کو متعلقہ اداروں کو انکی گرفتاری سے روک دیا۔
بعد ازاں چودھری پرویز الٰہی نے ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ یہ سار ی شرارت نگران وزیر وزیراعلی پنجاب کی ہے ،محسن نقوی ہربرے کام کا چیمپئن بنا ہوا ہے،جوکچھ ہورہا ہے اس کا قصوروار محسن نقو ی ہے،افسوس گھر کے اندر آکر وار کیاگیا۔سابق وزیر اعلی نے مزید کہا کہ عدالت نے ہمیں تین جگہ پر ریلیف دیا ہے،پنجاب کی نگران حکومت ختم ہوچکی ہے ۔چودھری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ الیکشن ضرور ہونگے ،پی ٹی آئی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔