دالبندین سمیت چاغی کے مختلف علاقوں میں آٹا کا بحران عوام پریشان

دا لبندین (ڈیلی گرین گوادر) دالبندین سمیت چاغی کے مختلف علاقوں میں آٹا کا بحران عوام پریشان۔تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین کے مختلف آٹا ڈیلرز کے پاس آٹا نا پید عوام شدید پریشانی سے دوچار ہے اس وقت پچاس کے جی آٹا آٹھ ہزار روپے تک تھیلہ عوام کے لئے دستیاب نہیں ہے عوامی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے عجیب معاملہ ہے کوئٹہ سے دالبندین تک آٹا کو چیک پوسٹوں پر روکھنے کی خوف سے آٹا ڈیلرز بھی پریشان نظر آتے ہیں شہر کے اندر آٹا کی عدم فراہمی اور متعلقہ محکموں کی جانب سے آٹا کی ترسیل کو دالبندین اور چاغی ضلع کے لیئے روکھنے سے ظاہر ہوتا ہے عوام کو بھوکا مارنے کی مترداف ہیں تاجر برادری کا کہنا ہے کوئٹہ لک پاس پر کسٹم حکام گاڑیوں سے آٹا اتار دیتے ہیں جس کی سبب ٹرانسپورٹرز خوف سے آٹا لوڈ نہیں کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ چاغی کا موقف ہیں ضلع چاغی کی جتنی کھپت ہیں ہم پرمنٹ ایشو کررہے ہیں ہماری طرف سے کوئی مسلہ نہیں ہے انجمن تاجران کو طلب کر لیا جلد ڈپٹی کمشنر کی سربرائی میں معاملہ کو حل کیا جائے گا عوامی حلقوں،تاجر برادری،کی مشاورت سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر لینگے چاغی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی چیک پوسٹ پر آٹا نہیں روک رہے ہیں کوئٹہ لک پاس چیک پوسٹ چاغی ضلع کے آٹا اتار رہا ہے عوامی حلقوں نے کسٹم کے اعلیٰ حکام،چیف کلکٹر کسٹم،وزیر اعلیٰ بلوچستان،کور کمانڈر بلوچستان،چیف سیکٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر چاغی ضلع کے آٹا،چینی،زرعی استعمال کیلئے کھاد کو بحال کیا جائے ورنہ بصورت دیگر ضلع بھر کے لوگ سڑکوں پر امڑ آئینگے جس کی تمام تر زمہداری کسٹم کوئٹہ پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے