حب ، جام کالونی میں دو مختلف واقعات 1 شخص جاں بحق ، دوسرا زخمی

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)حب کے صنعتی ایریا اور جام کالونی میں دو مختلف واقعات ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی ہو گیا۔ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق منگل کے روز حب کے علاقے جالونی میں ویلڈنگ کی دکان میں دوان ویلڈنگ ڈیزل ٹینکر بلاسٹ ہونے کے نتیجے میں 20سالہ ثقلین ولد غفار موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ حب کے صنعتی ایریا میں ڈکیتی کے واردات کے دوران مزاحمت پر گلزار مری نامی شخص کو ٹانگ میں تین گولیاں لگنے کے سبب وہ زخمی ہو گیا جسے حب اسپتال منتقل کردیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا ڈکیتی کی واردات کے خلاف آل پاکستان مری اتحاد نے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ احتجاجا بلاک کردیا دو گھنٹے کے بعد کامیاب مذاکرات بعد ٹریفک بحال کرادیا اور رات گئے پولیس نے دو افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے