حالیہ طوفانی بارشوں سے توبہ کاکڑی ، کوہلو میں ژالہ باری سے گندم کی کھڑی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 27 اپریل سے جاری ہے۔ طوفانی بارشوں کے سبب گزشتہ روز پنجگور کے نواحی علاقے پروم ریشپیش میں مکان کی دیوار گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات خضدار میں 2 جب کہ کیچ اور لسبیلہ میں مجموعی طور پر 2 شہریوں کی ہلاکت کے بعد صوبہ بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔پی ڈی ایم بلوچستان کے مطابق کوہلو میں ژالہ باری سے گندم کی کھڑی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جبکہ طوفانی بارشوں سے سینکڑوں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔طوفانی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی ریلوں کے سبب قومی شاہراہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تین روز قبل بولان میں پنجرا پل کو شدید نقصان پہنچا تھا جسے عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ اور پی ڈی ایم اے صوبے کے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ سے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ متاثرہ اضلاع میں سیلاب کے خطرات کے پیش نظر بلوچستان بھر کے تمام اضلاع کے عملے اور مشینری کو ہمہ وقت الرٹ کر دیا ہیمحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ لسبیلہ، کچ، لورلائی، چمن، زیارت، قلات، مستونگ، بارکھان، دالبندین، پنجگور، تربت، ژوب، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، رکھنی، ہرنائی اور کوہ سلیمان رینج میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں اور مختلف حادثات میں اب تک کئی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد پنجگور میں دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں سے خضدار میں 2، لسبیلہ اور کیچ میں 1،1 ہلاکت رپورٹ ہوئی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق قلات، خصدار، زیارت اور بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو نے بارشوں سے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب برشور توبہ کاکڑی میں شدید ژالہ باری فصلات باغات مکمل طور پر تباہ حکومت توبہ کاکڑی اور برشور کو آفت زدہ قرار دینے کامطالبہ کیاہے۔موسی خیل شہر اور مضافات میں کئی گھنٹوں سے مسلسل موسلادھار بارش اور ژالہ باری میونسپل کمیٹی کے آفیسران اور عوامی ذمہ داران کی غفلت پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کی الرٹ جاری کرنے کے باوجود شہر کے نالیوں کی بروقت صفائی نہ کرنے سے نالیاں کچروں سے بھری پڑی ہیں نالیوں کے بندش سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل کچے مکانات کے منہدم ہونے کے خدشات دوسری جانب گندم کے تیار فصل ژالہ باری سے تباہ زمیندار اور کسان پریشان ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے