جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ترقی کے بغیر کسی بھی شعبے میں آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے، گورنر بلو چستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلو چستان ملک عبد الولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور روبوٹ ٹیکنالوجی ہمارے نئی نسل پر تعمیر و ترقی کے نئے دریچے کھول رہی ہیں جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ترقی کے بغیر کسی بھی شعبے میں آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے،پل پل بدلتی دنیا کی جدید علم پر مبنی ریسرچ سمیت دستیاب مواقعوں اور سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے ملاقات ملا قات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، ہائیر ایجوکیشن کی ترقی، اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی بڑھتی ہوئی اہمیت افادیت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان نے کہا کہ مستقبل شناسی کے فلسفہ کا درست ادراک حاصل کرنے سے ہی ہم حال کے دْھندلے تصورات سے اپنے مسقبل کی واضح تصویر بنانے کے قابل ہو سکتے ہیں عنقریب انسان تاریخ کے مختلف ارتقائی مراحل میں پہلی مرتبہ پین لیس اور پیپر لیس فیوچر میں داخل ہو کر ایک نئی زندگی کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور روبوٹ ٹیکنالوجی ہمارے نئی نسل پر تعمیر و ترقی کے نئے دریچے کھول رہی ہیں جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ترقی کے بغیر کسی بھی شعبے میں آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے وقت کے جدید تقاضوں سے ہمقدم ہونے کیلئے ہمیں بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں نیچرل سائنسز پر زیادہ توجہ مرکوز رکھنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پل پل بدلتی دنیا کی جدید علم پر مبنی ریسرچ سمیت دستیاب مواقعوں اور سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے گورنر بلوچستان کو خضدار میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔