یکم مئی کی 30 سال پرانی تاریخ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) bپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے لیکن اس کی تاریخ 30 سال پرانی ہے۔دنیا کے کئی صنعتی ممالک یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر مناتے ہیں لیکن یوم مئی منانے کا تعلق امریکہ کی ریاست شکاگو میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعات سے ہے۔مئی 1886 میں شکاگو میں مزدوروں کے حقوق کیلئے ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران بم دھماکہ ہوا جس میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے۔ شکاگو میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد امریکہ میں مزدور یونینز کے خلاف باقاعدہ ایک مہم کا آغاز کردیا گیا۔مزدوروں کے خلاف شروع کی گئی اس مہم کے خلاف عالمی سطح پر بھی ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں یکم مئی کے دن مزدوروں نے اِس دن کی یاد میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔‘لیبر ڈے’ یا یومِ مزدور پر ملک بھر میں ملنے والی سرکاری چھٹی کا تعلق بھی 19 ویں صدی میں شروع ہونے والی ان مزدوروں کے حقوق کی تحریک سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے