کوئٹہ شہر و گردونواح میں غیر اعلانیہ گیس لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ شہر و گردونواح میں غیر اعلانیہ گیس لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا کھانا پکانے میں گھریلو صارفین اور ہوٹل مالکان کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مہنگائی کے دور میں بھاری کم گیس کے بل آنے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بلوچستان کے 15 اضلاع کو سوئی گیس فراہم کی جاتی ہے لیکن درالحکومت کوئٹہ سمیت تمام اضلاع میں صورتحال یکساں ہے گیس کمپنی صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے جسکی وجہ سے جہاں گھریلو خواتین کو خانہ امور میں مشکلات کا سامنا ہے تو وہیں ہوٹل مالکان کا بھی کاروبار متاثر ہونے لگا ہے گھریلو و کمرشل صارفین بھاری کم گیس کے بل ادا کرنے کے ساتھ ایل پی جی سیلنڈرز کا بھی استعمال کرنے پر مجبور ہیں دوسری جانب گیس کمپنی کے روایتی موقف کے مطابق گیس پائپ لائن چھوٹی اور لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے جیسے دور کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں نئی گیس پائپ لائن بچھانے کا عمل آہستہ آہستہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے