پولیو مہم کی کامیابی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بھی طے کیے جارہے ہیں ٗ شہک بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ قریب ہے اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی سے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی باآسانی رسائی اور ہائی رسک علاقوں کی نشاندہی کرنے کے لئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام، تمام ضروری انتظامات کرانے اور مہم کی کامیابی کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بھی طے کیے جارہے ہیں تاکہ پولیو کے خاتمے کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے بخوبی نمٹا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15مئی 2023ء سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور دیگر امور سے متعلق ڈی پیک کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ خلیل مراد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈیلیو ایچ او،نیشنل پروگرام اور سی ایم اوز دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور نمائندگان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید کہاکہ موجودہ حالات میں پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان پر ہرصورت عملدرآمد کرانے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم ضلع میں پولیو وائرس کے تدارک اٹھائے گئے اقدامات کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم موجودہ اہداف کاحصول بہترین حکمت عملی کے ذریعے کرنا ہے۔کسی بھی علاقے میں وائرس کا جلد از جلد سراغ لگاکراس کے خاتمے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے شیڈول اور طریقہ کار میں بہتری لائی جائے تاکہ تمام بچوں تک حفاظتی قطروں بآسانی پہنچائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کی کامیابی اور بہتری کے لیے پولیو مرض کے خاتمے کے لیے تمام کمیونیکشن ٹولز کو سرگرمیاں کے لیے استعمال میں لیاجائے۔ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کو آگاہی، ویکسین کی افادیت اور خدشات کو دور کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے اور قطرے نہ پلوانے والے والدین کی وجوہات جان کر انہیں فوری حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک صوبے اور معاشرے سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔معاشرے کی تمام اکائیوں کی زمہ داری ہے کہ وہ پولیو مہم میں تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی کو ممکن بنائیں۔اجلاس میں 15مئی سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔