6 کروڑ 98 لاکھ روپے کی لاگت سے ضلع گوادر میں چھ نئی لائبریریاں تعمیر کی جارہی ہیں، میر حمل کلمتی
گوادر(ڈیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ہے 6 کروڑ 98 لاکھ روپے کی لاگت سے ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں چھ نئی لائبریریاں تعمیر کی جارہی ہیں ان کے لیے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں گزشتہ دنوں دورہ گوادر کے موقع پر مختلف لوگوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کوالٹی ایجوکیشن اور اور غیر نصابی سرگرمیوں سمیت کتب خانے کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنز،پانواں،پشکان،،جیوزگوادر،ڈھور،کلدان اور پسنی میں جدید بنیادی سہولتوں سے آراستہ لائبریریاں تعمیر کی جائے گی جو تعلیم کی ترقی میں ایک اہم پیشرفت ہوگی رکن ان کہنا تھا کہ میرے ایم پی اے فنڈزسے ضلع گوادر میں چھ نئی لائبریاں تعمیر کرنے کے لیئے ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں جو ضلع گوادر کے مختلف علاقے جن میں گنز،پانوان،پیشکان،جیوز گوادر،ڈھور‘کلدان اور پسنی شامل ہیں جہاں جدید بنیادی سہولتوں سے آراستہ ہونگیں لائبریری تعمیر کی جائینگی واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کی فنڈزسے ضلع میں لائبریریاں تعمیر کی گئیں نئے لائبریاں تعمیر ہونے کے بعد ضلع گوادر میں تعلیم کے شعبے میں خاطرخواہ تبدیلیاں آجائینگی اور لائبریاں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار اداکرے گی۔