گواد ر سی پیک کے منصوبوں کے ثمرات سے مقامی افراد کو محروم رکھنا درست اقدام نہیں، لیاقت بلوچ

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر و سی پیک کی بنیاد پر پورا ملک و چین مستفید ہوں لیکن گوادر کے عوام کو اس کے ثمرات و فوائد سے محروم رکھنا سی پیک منصوبوں کے ترقی کے دعویداروں کی گوادر عوام کے لیئے انکی نیت میں کھلی کھوٹ کا برملا اظہار ہے،گوادر کے ماہیگیروں کے روزگار کی تحفظ,ہدایت الرحمٰن کی رہائی و ان سے یکجہتی کے لیئے یکم مئی کو ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی گوادر ملک کی ترقی کا زینہ ہے لیکن یہ شہر تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے, مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو عوام کی بات کرنے پر قید میں رکھا گیا ہے. ان کی فلفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں, ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے گوادر پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا, انہوں نے کہا گوادر جو ایک اہم ترین و بنیادی حیثیت رکھتا ہے لیکن گوادر و سی پیک کی بنیاد پر پورا ملک و چین مستفید ہوں لیکن گوادر کے عوام کو اس کے ثمرات و فوائد سے محروم رکھنا اور انکو ترجیح نہ دینا سی پیک منصوبوں کے ترقی کے دعویداروں کی گوادر عوام کے لیئے انکی نیت میں کھلی کھوٹ کا برملا اظہار ہے، انہوں نے کہا جماعت اسلامی گوادر کے عوام و ماہیگیروں کے ہمیشہ ساتھ ہیں اور انکی حقوق کے لیئے ہمیشہ سے قومی کردار ادا کرتے رہینگے, ایوان بالا سے لیکر ہر ایک فورم پر جماعت اسلامی گوادر کے عوام کی آواز بنے گی,گوادر میں چلنے والی عوامی جدوجہد میں ہم گوادر عوام کے ساتھ ہیں, گوادرکے خواتین و ماہیگیروں نے اپنے حقوق کی جدوجہد میں ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا ریاست کے کسی بھی ادارے کو حق حاصل نہیں کہ وہ لاقانونیت کرے,لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ ایک بنیادی مطالبہ ہے,انہوں نے مزید کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو عوام کی حقوق کی بات کرنے پر قید میں رکھا گیا ہے اور ان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں,حق دو تحریک ایک آئینی، جمہوری اور سیاسی تحریک ہے, حکومت اور حکومتی اداروں کو جمہور کی آواز سننی چاہیے گوادر ملک کی ترقی کا زینہ ہے لیکن یہ شہر تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہے.انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن پر جتنے بھی جھوٹے و بے بنیاد مقدمات ہیں ان کو فوری طور پر ختم کیا جائے, مولانا ہدایت الرحمٰن کو عوام کے حقوق کے لیئے آواز بلند کرنے کے پاداش میں قید رکھا گیا کہ وہ عوام کے حقوق کی بات کیوں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا مولانا ہدایت الرحمٰن کو بلا وجہ قید رکھنا حکومت و ریاستی اداروں کی جانب ظلم و زیادتی ہے, انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان از خود مطالبات کو مانکر ان پر عملدرآمد کرنے کے بجائے گوادر میں انسانوں کی تزلیل کی ان پر تشدد کی گئی, ہمارا مطالبہ ہیکہ کہ مولانا ہدایت الرحمٰن پر جتنے بھی جھوٹے و بے بنیاد مقدمات دائر کی گئی ہیں انہیں فوری طور پر ختم کیا جائے اور انہیں رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت تاخیری حربہ استعمال کرکے مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کے راہ میں مزید رکاوٹ پیدا کریگی تو ہم بھی اس ظلم کے خلاف آئینی و جمہوری احتجاج کا حق رکھتے ہیں, گوادر کے عوام جن کا روزگار ماہیگیری سے وابستہ ہے اس کی تحفظ کیلئے اور ان سے یکجہتی کے لیئے یکم مئی کو ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی, انہوں نے مزید کہا کہ حق دو تحریک ایک آئینی عوامی تحریک ہے اگر حکومت نے اندھی طاقت کے ذریعے نہ کچل سکتی ہے اور نہ ہی ختم کرسکتی ہے, ریاست کو چاہیے گوادر کے عوام کی جو آئینی مطالبات ہیں ان پر مثبت اقدامات کرے, اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی سمیت جماعت اسلامی کے صوبائی اور علاقائی رہنما بھی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے