منشیات ہمارے نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، حاجی مٹھا خان کاکڑ

ژوب(ڈیلی گرین گوادر) بلاتفریق عوامی خدمت اور فلاحی اداروں کی مالی معاونت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے نیمرا بحالی سنٹر کا دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جو ہمارے نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے منشیات کے تدارک کیلئے نیمرا بحالی سنٹر کا کردار قابل تحسین ہے فلاحی اداروں کی مالی معاونت کرنا اور منشیات کے خلاف عملی اقدامات اٹھانا اصل جہاد ہے کیونکہ منشیات سے چوری ڈکیتی بدامنی اور خوشحال گھرانے باعث ویران و وجھاڑ ہوتے ہیں انہوں نے نیمرا بحالی سنٹر کیلئے ر ودیگر ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایک لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا اور نیمرا باحالی سنٹر کیلئے مزید تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خیرمحمد مندوخیل نیمرا بحالی سنٹر کے بانی مولوی عبدالحمید مردانزئی۔ فضل آمین مندوخیل،خدائیداد کاکڑ، عبداللہ جان کاکڑ،نقیب اللہ بابر، خدمت کمیٹی کے سید افضل شاہ مندوخیل، سمیع اللہ مندوخیل بھی موجود تھے صوبائی مشیر اطلاعات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ نیمرا بحالی سنٹر میں 200 سے زائد مریض زیراعلاج ہیں ایک سروے کے مطابق ژوب میں تین ہزار نشے کے عادی لوگ ہیں نیمرا بحالی سنٹر کے قیام سے حالیہ ماہ رمضان میں گذشتہ سالوں کی نسبت چوری ڈکیتی میں نمایاں کمی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ عبدالحمید فاونڈیش نے عوام کی سہولیات کیلئے دن رات ایمبولنس کی مفت سروس شروع کیا ہے اور لاوارث میت کیلئے غسل کفن اور پہنچانے کیلئے تمام سہولیات کا بندوست کیا ہے نیمرا بحالی سنٹر ہم سب کا مشترکہ ایک فلاحی ادارہ ہے مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل ہے اخر میں نیمرا بحالی سنٹر کے بانی عبدالحمید مردانزئی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے