شہدائے پولیس کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے جیکب آباد آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبہ بھر میں پائیدار امن قائم کرنے کیلئے پْرعزم ہیں اور عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ہمیں یقین ہے کہ عوام کے محافظ شہدائے پولیس کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر ہم معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے قلع قمع کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں. انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجہ کی تمام طبی سہولیات فراہم کی ہدایت کی گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے پولیس کے شہید جوانوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے