شکاگو کے عظیم مزدور شہداء نے حقوق کیلئے جان قربان کرکے عظیم مثال قائم کی، بلوچستان لیبر فیڈریشن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عالمی یوم مزدور یکم مئی کی تیار یوں کے حوالے سے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام شکاگو کے عظیم جانثاروں اور مزدور شہدا۶ کی یاد میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ریلیاں جلسے اور سیمینار منعقدکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے تحت مرکزی جلسہ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کاپوریشن کے سبزہ ز ار پر منعقد ہوگا۔شکاگو کے عظیم شہداء نے137 سال قبل امریکی ریاست شکاگو میں اپنے جائز مطالبات کے حل کیلئے ناقابل فراموش قربانی دی اور وقت کی سامراجی قوتوں کو ثابت قدم ہوکر پیغام دیا کہاپنے ہاتھوں سے ریاستیں چلانے والا محنت کش طبقہ اپنے قوق کی جنگ لڑنا بھی جانتا ہے شکاگوکے شہدا۶ نے مزدور تحریک میں اپنی جانیں قربان کرکے پوری دنیا میں جدو جہد کی عظیم مثال قائم کردی انہی شہداء کی یاد یکم مئی کو پوری دینا میں منائی جاتی ہے اسی سلسلے میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام یکم مئی 23 کو کوئٹہ کے علاوہ لورالائی۔ ہرنائی زیارت سبی قلات خضدار پشین ژوب نصیر آباد جعفر آباد نوشکی کوہلو تربت پنجگور اور دیگر اضلاع میں یوم مئی کے حوالے سے جلسیاور سیمینارزمنعقدکیے جائیں گے۔جلسوں کا آغاز شکاگو کے عظیم شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی سے کیا جائے گا۔بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان عبدالمعروف آزاد عبدالعزیز شاہوانی دین محمد حسنی منظور احمد عابد بٹ سیف اللہ ترین ملک وحید کاسی ظفرخان رند محمد عمرجتک عارف خان نچاری میر زیب شاہوانی حبیب اللہ لانگو فضل محمد یوسفزئی نے ملازمین و مزدوروں طلبا۶ کسانوں ہاریوں وکلا۶ صحافیوں دانشوروں اور باشعور طبقات بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام عالمی یوم مزدور کی تقاریب میں شرکت کی اپیل اور تاکید کی ہے۔