پنجگور پو لیس کی کاروائی، ملزمان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ، ڈی ایس پی سمیت 2، پو لیس اہلکار زخمی،3 ملزمان گرفتار

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور پولیس کا جرائم پیشہ افراد اغوا برائے تاوان رہزنی اور دیگر درجنوں وارداتوں میں مطلوب گروہ کے ٹھکانے پر چھاپہ ملزمان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران اے ٹی ایف کا جوان گولی لگنے سے زخمی جبکہ ڈی ایس پی اور پولیس کے دیگر جوان بھی معمولی زخمی ہوگئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے مسلح گروہ کو قابو کرکے تین ملزمان کو حراست میں لیا جن سے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں ایک کار گاڑی اور اسلحہ بھی ریکور کرلیا گیا ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ میں مذید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پولیس عنایت اللہ بنگلزئی کی ہدایت پر ایس ڈی پی او ملک احمد ایس ایچ او سریکوران افتخار گچکی اور ایف ٹی ایف نے گرمکان کے علاقے میں ایک مشکوک مکان پر چھاپہ مارا پولیس کو دیکھتے ہی وہاں پر موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس سے اے ٹی ایف کا ایک اہلکار انعام اللہ ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور ملزمان کی طرف سے شدید فائرنگ سے ایس ڈی پی او ملک احمد اور دیگر جوان بھی معمولی زخمی ہوئے پولیس نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان کو قابو کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے مسروقہ کار تین موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا پولیس کے مطابق یہ کاروائی گزشتہ روز پنجگور کے معروف شاعر اور بلوچی کتابوں کے مصنف محکمہ زرعی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یعقوب عامل کے قتل کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے جوں ہی پولیس نے گرمکان میں عبدالرحمن منڈ کے گھر کا گھیراؤ کیا تو وہاں موجود ایک درجن کے قریب سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان نے پولیس پر براہ راست فائرشروع کردیا جس سے ایک جوان زخمی ہوگیا ایس ڈی پی او اور دیگر جوانوں کو بھی معمولی زخمیں لگیں پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پہلے سے مفرور تھے جنکے خلاف آغوا رہزنی اور دیگر ایک درجن کے قر یب کیسز ہیں مقابلے کے بعد پولیس نے ملزمان سے ایک عدد ایس ایم جی ریفل ایک 9ایم ایم پستول ایک عدد ریفل ایک کار گاڑی 3 مسروقہ ہنڈا موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے