طیارے سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ لگ گئی

کھٹمنڈو(ڈیلی گرین گوادر) غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ الگ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارے نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے دبئی جانے کیلئے پرواز بھری تھی۔ایوی ایشن حکام کے مطابق پائلٹ نے بہت مہارت اور حاضری دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت دبئی لینڈ کرایا۔دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے امریکی ائیرلائن کے طیارے میں آگ لگ گئی ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے کا مکمل معائنہ کیا جارہا ہے جب کہ طیارے میں سوار مسافر اور جہاز کا عملہ بھی محفوظ رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے