گوادر، سمندر میں طغیانی کا خدشہ، محکمہ فشریز کی جانب ماہیگروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
گوادر (این این آئی) گوادرکے سمندر میں طغیانی کا خدشہ، محکمہ فشریز کی جانب ماہیگروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی اور اورماڑہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ جے ایم آئی سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ کے مطابق 25 سے 26 اپریل تک بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے چلنے سے سمندر میں طغیانی کا امکان ہے لہذا تمام ماہیگیر 25 سے 26 اپریل 2023 تک گہرے سمندر جانے سے گریز کریں۔مزید کہا کہ اپنی کشتیاں بمعہ انجن، جال اور دیگر ماہی آلات کو محفوظ کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کے نقصانات اور پریشانی سے دوچار نہ ہوسکیں۔