ہم کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں؟ مولانا فضل الرحمان
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پریس کانفرنس کے موقف پراب بھی قائم ہوں ہم اس وقت عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل سے اتفاق نہیں کرتے، ہم کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں؟
جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ عدالت کو بھی پارلیمنٹ کی قرارداد کی توہین نہیں کرنی چاہیے، سیاستدان سپریم کورٹ کو بتائیں کہ ہم معذرت کے ساتھ آپ پر اعتماد ہی نہیں کرسکتے، تشویش اور صدمے کی بات ہے کہ سپریم کورٹ آج مکمل طورپرتقسیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس کو سیاست سے باہر ہونا چاہیے سپریم کورٹ اسے سیاست کا محور بنا رہی ہے، حیرت ہے 90 دن میں الیکشن آئین کا تقاضا ہے لیکن عمران کو راضی کریں تو پھر کوئی بات نہیں۔